"

4.5 Study Abroad

Study Abroad Reading/Listening Activity

Reading

Context: In Chapter 3, you read a letter from Fatima (Jen’s host mother from India) to Jen in which she describes her family. In this chapter, Jen is writing a letter back to Fatima describing her family and her city.

،عزیز میزبان امی

!السلام علیکم

آپ کا خط ملا – آپ کے خاندان کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی- اس خط میں، میں آپ کو اپنے خاندان اور شہر کے بارے میں بتاؤں گی

میرا ایک چھوٹا سا خاندان ہے اور ہم سب نیو یارک شہر میں رہتے ہیں- میرا ایک چھوٹا بھائی ہے- وہ ابھی اسکول میں پڑھتا ہے-میرے والد اور والدہ دونوں یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں-میرے پاس ایک پالتو بلی بھی ہے- اس کا نام گوری ہے

نیو یارک ایک بہت بڑا شہر ہے- یہ امریکہ کا اقتصادی دارالحکومت ہے- اس شہر میں کئی حکومتی اور غیر حکومتی دفاتر ہیں- یہاں دو بڑی یونیورسٹیاں اور بہت سے کالج اور اسکول ہیں- اس شہر میں دنیا کے ہر ملک کے لوگ رہتے ہیں- یہاں ہندوستانی اور پاکستانی لوگ بھی بہت ہیں- نیو یارک میں ایک دریا بھی ہے-کسی بھی بڑے شہر کی طرح اس شہر میں بھی سب کچھ ہے لیکن قدرتی خوبصورتی زیادہ نہیں

میں اگلے ہفتے ہندوستان آ رہی ہوں-جب ہم ملیں گی تو آپ کو اپنے شہر کے بارے میں مزید بتاؤں گی

آپ کی بیٹی

جین

Listening

جین کا خط

Activities

(a) Make a sentence with each word given below.

Make a sentence with each word.
Sentence English Urdu
Host  (n.m.) میزبان
Letter   (n.m.) خط
Both (adj.) دونوں
Government (adj.) حکومتی
City/Town (n.m.) شہر

(b) Click on all the post-positions in the text below. (Look at the grammar section before doing this activity.)

 

!شکریہ

 

License

Icon for the Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License

Basic Urdu Copyright © 2022 by Rajiv Ranjan is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License, except where otherwise noted.