8.3 Reading/Listening 2: خط لکھنا

خط لکھنا “Letter Writing”

Pre-Reading/Listening Activity

(a) In a group, please share your letter writing experience. Please also share who you want to write a letter today, and what you want to write about.

(b) In a group, please discuss how mode of communication changes due to new technological developments like facebook, twitter, and emails, etc.

(c) Please learn the following vocabulary

English part of speech/Urdu
English part of speech/Urdu
Toward X pp. کے جانب x  Friend n.m./f. دوست 
Fast adv. تیزی سے  Hope n.f. امید 
To run v.i. دوڑنا  Special adj. خصوصی 
To save v.t. بچانا  Reason n.m. وجہ 
To lift v.t. اٹھانا  Return adv. واپس 
To run away v.i. بھاگنا  To spend v.i. بتانا 
Leg n.m. ٹانگ  Out adj. باہر 
To be stuck v.t. پھسنا  To roam around v.t. سیر کرنا
To fall v.i. گرنا  Last adj. پچھلا 
To lie down v.i. پڑنا  Paternal uncle’s daughter n.f. چچیری بہن 
Safe adj. محفوظ  Marriage n.f. شادی/نکاح  
Pain n.m. درد  Happy adj. خوش 
To feel v.t. محسوس کرنا  Preparation n.f. تیاری 
Hospital n.m. ہسپتال  Grandeur adj. دھوم دھام /شان و شوکت 
To arrive v.t. پہنچنا  To buy v.t. خریدنا 
Bone n.f. ہڈی  An Indian snack n.m. گول گپے 
Break v.i. ٹوٹنا  To see v.t. دیکھنا 
To give treatment v.t. علاج کرنا  Small adj. چھوٹا 
Rest n.m. آرام  Child n.m. بچہ 
To instruct v.t. ہدایت دینا  Road n.f. سڑک 
To take care v.t. خیال رکھنا  To cross v.t. پار کرنا

Reading

کانپور

 جنوری 2022

عزیز دوست عمران، صبا اور پیٹر

 السلام علیکم

امید ہے کہ آپ لوگ خیریت سے ہوں گے، اور آپ کی گرمیوں کی چھٹیاں اچھی گزری ہوں گی۔ خط لکھنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ میں اس سمسٹر میں واپس اسکول نہیں آسکتی۔

میں گرمی کی چھٹیوں میں کانپور میں اپنے گھر آئی تھی ۔ میں اپنے خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی تھی ۔ ہم نے بہت اچھا کھانا کھایا، اور چند بار سیر کے لیے نکل گئے۔ پچھلے ہفتے میری ایک کزن کی شادی تھی اور ہم سب بہت خوش تھے۔ پورا خاندان اکٹھا تھا اور ہم بڑے دھوم دھام سے شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔شادی سے دو دن پہلے میں کچھ کپڑے خریدنے بازار گئی۔ شاپنگ کے بعد میں گول گپّے والے کے پاس گول گپّے کھا رہی تھی۔ میں نے دیکھا کہ ایک چھوٹا بچہ سڑک پار کر رہا ہے اور ایک موٹر سائیکل اس کی جانب تیزی سے آرہی ہے۔ میں اسے بچانے کے لیے بھاگی۔ میں بچے کو اٹھا کے بھاگی لیکن میری ٹانگ میں کوئی چیز پھنس گئی اور میں گر گئی۔ ہم دونوں سڑک کے کنارے پڑے تھے۔ بچہ محفوظ تھا، لیکن میں نے اپنی ٹانگ میں درد محسوس کیا۔بعد میں جب میں ہسپتال پہنچی تو پتہ چلا کہ میری داہنی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ ڈاکٹر نے میرا علاج کیا اور مجھے تین مہینے آرام کرنے کی ہدایت دی ۔ اب میں گھر پر ہوں اور خیریت سے ہوں۔ میں نے استاد کو بھی خط لکھ دیا ہے۔ اب میں تم لوگوں سے اگلے سمسٹر میں ملوں گی۔

اچھا اب مزید کیا لکھوں؟ آپ لوگ اپنا خیال رکھنا اور مجھے خط لکھتے رہنا۔

 تمہاری دوست

روح

Listening

خط لکھنا

Post-Reading/Listening Activities

(a) Please check your vocabulary.

(b) Please answer the following questions based on the above letter.

(c) Please follow the pattern of the above letter and write a letter to your friend explaining one recent incident that you witnessed.

 

!شکریہ

License

Icon for the Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License

Basic Urdu Copyright © 2022 by Rajiv Ranjan is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License, except where otherwise noted.

Share This Book