3.4 Study Abroad
Study Abroad Reading/Listening Activity
Context: In Chapter 2, Jen wrote a letter to her host family introducing herself. In this chapter, I am including a letter from her host mother introducing her family.
Pre-Reading/Listening Activity
Reading: فاطمہ کا خط “Fatima’s Letter”
،عزیزم جین السلام علیکم
آپ کا خط ملا اور پڑھ کر بہت خوشی ہوئی- اس خط میں، میں آپ کو اپنے خاندان کے بارے میں بتاؤں گی- جیسا کہ آپ جانتی ہیں، میرا خاندان لکھنؤ میں رہتا ہے- لکھنؤ اتر پردیش کا دارالحکومت ہے میرا خاندان بہت بڑا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ کو مشترکہ خاندان میں رہنے کا اچھا تجربہ ہوگا- میں اپنے شوہر اور ان کے بڑے خاندان کے ساتھ رہتی ہوں- میرے شوہر اختر عالم پچپن سال کے ہیں، اور ایک حکومتی دفتر میں کام کرتے ہیں- میرے دو بچے ہیں، ایک لڑکا عمران، اور ایک لڑکی صبا- میرے سسر ارشد عالم کی عمر تقریباً اسی سال ہے، اور رٹائر ہو چکے ہیں- میری ساس کا نام شہناز ہے- وہ ایک گھریلو اور مذہبی عورت ہیں- میرے دو چھوٹے دیور (شوہر کے بھائی) ہیں، اور ایک چھوٹی نند (شوہر کی بہن) ہے- چھوٹے دیوروں کے نام افروز عالم اور ایوب عالم ہیں- افروز ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں اور شادی شدہ ہیں- ان کی تین سال کی ایک بیٹی بھی ہے- ایوب ابھی پڑھائی کر رہے ہیں- میری نند کا نام سفینہ ہے- سفینہ پچیس سال کی خوبصورت اور غیر شادی شدہ لڑکی ہے- یہ کرکٹ کی بہت اچھی کھلاڑی ہے- وہ اتر پردیش کے لئے کرکٹ کھیلتی ہے ان کے علاوہ میرے گھر میں ایک ملازمہ بھی ہے- اس کا نام ندا ہے- ندا گھر کی صاف-صفائی کرتی ہے- ہمارے پاس ایک پالتو کتا بھی ہے- ہم اسے پیار سے ٹائیگر بلاتے ہیں- امید ہے ہم جلد ملیں گے آپ کی میزبان امی فاطمہ |
Listening
Activities
Your response | English | Urdu |
Who is Jen? | جین کون ہے؟ | |
Who is Fatimah? | فاطمہ کون ہے؟ | |
Where does Fatimah’s family live? | فاطمہ کا خاندان کہاں رہتا ہے؟ | |
Where is the capital of Uttar pradesh? | اتر پردیش کی دارالحکمت کہاں ہے؟ | |
What is the name of Fatimah’s father-in-law? | فاطمہ کے سسر کا نام کیا ہے؟ | |
What is the age of Fatimah’s father-in-law? | فاطمہ کے سسر کی عمر کیا ہے؟ | |
What does Fatimah’s father-in-law do? | فاطمہ کے سسر کیا کرتے ہیں؟ | |
What type of woman is Fatimah’s mother-in-law? | فاطمہ کی ساس کیسی عورت ہیں؟ | |
What is the name of Fatimah’s husband? | فاطمہ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ | |
What is the age of Fatimah’s husband? | فاطمہ کے شوہر کی عمر کیا ہے؟ | |
What does Fatimah’s husband do? | فاطمہ کے شوہر کیا کرتے ہیں؟ | |
How many children does Fatimah have? | فاطمہ کے کتنے بچے ہیں؟ | |
How many brothers-in-law does Fatimah have? | فاطمہ کے کتنے دیور ہیں؟ | |
What are the names of Fatimah’s brothers-in-law? | فاطمہ کے دیواروں کے نام کیا ہیں؟ | |
How many sisters-in-law does Fatimah have? | فاطمہ کی کتنی نندیں ہیں؟ | |
What is the name of Fatimah’s sister-in-law? | فاطمہ کی نند کا نام کیا ہے؟ | |
What does Fatimah’s sister-in-law do? | فاطمہ کی نند کیا کرتی ہے؟ | |
Who is Tiger? | ٹائیگر کون ہے؟ |
Family Tree: Based on the reading/listening to Fatimha’s letter to Jen, please draw Fatimah’s family tree.
Make Sentences: Please form a sentence with each word given below.
!شکریہ