3.3 Reading/Listening 2: انجم کا خاندان

انجم کا خاندان اور اسکے رشتےدار

“Anjum’s Family and Her Relatives”

Vocabulary

Anjum’s Family and Relatives

Anjum’s Family and Relatives
English Grammatical Categories Urdu
My adj.

 میرا

Our adj.

 ہمارا

Your adj.

تیرا

Your adj.

 تمہارا

Your adj.

 آپ کا

His/Her adj.

اس کا/اُس کا

Their adj.

ان کا/اُن کا

Whose (for singular) adj.

کس کا

Whose (for plural) adj.

کن کا

Small/Younger adj.

چھوٹا

Big/Older adj.

بڑا

Lovely adj.

 پیارا

Happy adj.

 خوشحال

Sad adj.

اُداس

Clean adj.

 صاف

Pure adj. پاک
Dirty adj.

گندا

Skilled adj.

 ہنرمند

Unskilled adj. غیر ہنر مند
Engineer n.m. انجینئر
Simple/Easy adj.

 آسان

Difficult/Hard adj.

مشکل

Woman n.f.

خاتون/عورت

Man n.m.

 مرد

Good adj.

اچّھا

Bad adj.

 برا

Bad adj.

خراب

Female teacher n.f.

اُستانی

Intelligent adj.

ہوشیار

Intelligent/Fast/Clever adj.

 تیز

Clever adj.

 چالاک

Foolish adj.

بیوقوف

Beautiful adj.

 حسین

Beautiful adj.

خوبصورت

Ugly adj.

بدصورت

Ugly adj.

 بیکار/بدصورت 

Tall adj.

لمبا

Short (in height) adj.

چھوٹا

Old (For animate nouns) adj.

بوڑھا

Old (For inanimate nouns) adj.

پرانا

Member n.m.

رکن

People n.m.

لوگ

Festival n.m.

تہوار

Some adj.

کچھ

Rich adj.

امیر

Poor adj.

غریب

Fat/Big adj.

موٹا

Thin adj.

پتلا

Honest adj.

ایماندار

Dishonest adj.

بے ایمان

Business man/woman n.m.

تاجر

Unmarried woman/man adj.

غیر شادی شدہ عورت/آدمی

Married adj.

شادی شدہ

Hard-working adj.

محنتی

Lazy adj.

سست

Social adj.

سماجی

Worker n.m.

کارکن

Famous adj.

مشہور

Female singer n.f.

گلوکارہ

Farmer n.m.

کسان

Housewife n.f.

گھریلو خاتون

in the time of happiness and sorrow phrase

 خوشی اور غم کے پل/لمحے/وقت

To support v.t

ساتھ دینا

Test Yourself

Pre-reading activity: Please respond to the following questions/prompts about your relatives. Please write your response in Hindi in the given space.

Chapter 3.3 Pre Reading Activity

Reading

Please read the following text aloud.

السلام علیکم
میرا نام انجم ہے۔ میرا چھوٹا ساخاندان ہے- میں صاف ستھرے مشی گن کے ایک بڑے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنے پیارے اورخوشحال خاندان کے ساتھ رہتی ہوں۔ میرے والد ایک ہنر مند انجینئر ہیں۔ میری والدہ ایک سادہ پاکستانی خاتون ہیں۔ میری والدہ ایک اچھی ٹیچر ہیں۔ میرے ایک بڑے بھائی ہیں۔ وہ ایک ذہین طالب علم ہیں۔ میری ایک چھوٹی بہن ہے۔ وہ بہت خوبصورت ہے میری بہن مجھ سے لمبی ہے۔ میرے بوڑھے دادا اور بوڑھی دادی جان بھی ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ مجموعی طور پر، میرے خاندان میں، سات افراد ہیں۔
میرا خاندان ہر تہوار پر رشتہ داروں کو اپنے گھر بلاتا ہے۔ ہمارے بعض رشتہ دار بہت امیر ہیں لیکن ہمارے بعض رشتہ دار غریب بھی ہیں۔ میرے بڑے چچا اور چچی شکاگو میں رہتے ہیں۔ میرے چچا میرے والد سے زیادہ موٹے ہیں۔ میرے چچا ایک ایماندار پولیس اہلکار ہیں۔
میری چچی ایک ہوشیار تاجر ہیں۔ میری پھپھی ابھی غیر شادی شدہ ہیں۔ وہ ایک محنتی سماجی کارکن ہیں۔ میرے ماموں اور خالہ ابھی پاکستان میں ہیں۔ میرے ماموں ایک مشہور پروفیسر ہیں۔ میری خالہ ایک مشہور گلوکارہ ہیں۔ میرے نانا ایک کسان تھے۔ میری نانی ایک ہنر مند گھریلو خاتون تھیں۔
ہمارے رشتہ دار ہر خوشی اور غم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔
 شکریہ !

Listening

انجم کا خاندان

Activities

Writing/Speaking

!شکریہ 

 

License

Icon for the Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License

Basic Urdu Copyright © 2022 by Rajiv Ranjan is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License, except where otherwise noted.

Share This Book