3.4 Study Abroad

Study Abroad Reading/Listening Activity

Context: In Chapter 2, Jen wrote a letter to her host family introducing herself. In this chapter, I am including a letter from her host mother introducing her family.

Pre-Reading/Listening Activity

Reading: فاطمہ کا خط “Fatima’s Letter”

،عزیزم جین

 السلام علیکم

 

آپ کا خط ملا اور پڑھ کر بہت خوشی ہوئی- اس خط میں، میں آپ کو اپنے خاندان کے بارے میں بتاؤں گی- جیسا کہ آپ جانتی ہیں، میرا خاندان لکھنؤ میں رہتا ہے- لکھنؤ اتر پردیش کا دارالحکومت ہے

میرا خاندان بہت بڑا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ کو مشترکہ خاندان میں رہنے کا اچھا تجربہ ہوگا- میں اپنے شوہر اور ان کے بڑے خاندان کے ساتھ رہتی ہوں- میرے شوہر اختر عالم پچپن سال کے ہیں، اور ایک حکومتی دفتر میں کام کرتے ہیں- میرے دو بچے ہیں، ایک لڑکا عمران، اور ایک لڑکی صبا- میرے سسر ارشد عالم کی عمر تقریباً اسی سال ہے، اور رٹائر ہو چکے ہیں- میری ساس کا نام شہناز ہے- وہ ایک گھریلو اور مذہبی عورت ہیں- میرے دو چھوٹے دیور (شوہر کے بھائی) ہیں، اور ایک چھوٹی نند (شوہر کی بہن) ہے- چھوٹے دیوروں کے نام افروز عالم اور ایوب عالم ہیں- افروز ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں اور شادی شدہ ہیں- ان کی تین سال کی ایک بیٹی بھی ہے- ایوب ابھی پڑھائی کر رہے ہیں- میری نند کا نام سفینہ ہے- سفینہ پچیس سال کی خوبصورت اور غیر شادی شدہ لڑکی ہے- یہ کرکٹ کی بہت اچھی کھلاڑی ہے- وہ اتر پردیش کے لئے کرکٹ کھیلتی ہے

ان کے علاوہ میرے گھر میں ایک ملازمہ بھی ہے- اس کا نام ندا ہے- ندا گھر کی صاف-صفائی کرتی ہے- ہمارے پاس ایک پالتو کتا بھی ہے- ہم اسے پیار سے ٹائیگر بلاتے ہیں-

امید ہے ہم جلد ملیں گے

آپ کی میزبان امی 

فاطمہ

Listening

فاطمہ کا خط

Activities

Based on the above reading/listening, please respond to the following questions/prompts.
Your response English Urdu
Who is Jen? جین کون ہے؟
Who is Fatimah? فاطمہ کون ہے؟
Where does Fatimah’s family live? فاطمہ کا خاندان کہاں رہتا ہے؟
Where is the capital of Uttar pradesh? اتر پردیش کی دارالحکمت کہاں ہے؟
What is the name of Fatimah’s father-in-law? فاطمہ کے سسر کا نام کیا ہے؟
What is the age of Fatimah’s father-in-law? فاطمہ کے سسر کی عمر کیا ہے؟
What does Fatimah’s father-in-law do? فاطمہ کے سسر کیا کرتے ہیں؟
What type of woman is Fatimah’s mother-in-law? فاطمہ کی ساس کیسی عورت ہیں؟
What is the name of Fatimah’s husband? فاطمہ کے شوہر کا نام کیا ہے؟
What is the age of Fatimah’s husband? فاطمہ کے شوہر کی عمر کیا ہے؟
What does Fatimah’s husband do? فاطمہ کے شوہر کیا کرتے ہیں؟
How many children does Fatimah have? فاطمہ کے کتنے بچے ہیں؟
How many brothers-in-law does Fatimah have? فاطمہ کے کتنے دیور ہیں؟
What are the names of Fatimah’s brothers-in-law? فاطمہ کے دیواروں کے نام کیا ہیں؟
How many sisters-in-law does Fatimah have? فاطمہ کی کتنی نندیں ہیں؟
What is the name of Fatimah’s sister-in-law? فاطمہ کی نند کا نام کیا ہے؟
What does Fatimah’s sister-in-law do? فاطمہ کی نند کیا کرتی ہے؟
Who is Tiger? ٹائیگر کون ہے؟

Family Tree: Based on the reading/listening to Fatimha’s letter to Jen, please draw Fatimah’s family tree.

Make Sentences: Please form a sentence with each word given below.

Chapter 3.4 Make Sentences

!شکریہ

License

Icon for the Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License

Basic Urdu Copyright © 2022 by Rajiv Ranjan is licensed under a Creative Commons Attribution-NonCommercial 4.0 International License, except where otherwise noted.

Share This Book